
نامور صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اندازہ یہ ہے کچھ دیر میں نواز شریف کو علاج کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اگر ایسا ہو تو یہی حسن سلوک زرداری صاحب کے ساتھ بھی ہو گا، کپتان کے مداح اس فیصلے سے ناخوش ہوں گے ، مگرملک کو قرار نصیب ہو گا اور شاید معاشی استحکام کا در بھی کھلے۔
اندازہ یہ ہے کہ کچھ دیر میں نواز شریف کو علاج کےلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے گی ۔ اگر ایسا ہو تو یہی حسن سلوک زرداری صاحب کے ساتھ بھی ہو گا۔ کپتان کے مداح ناخوش ہوں گے۔ ملک کو مگر قرار نصیب ہو گا، اور شاید معاشی استتحکام کا در بھی کھلے۔
— ہارون الرشید (@haroon_natamam) November 12, 2019
واضح رہے کہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا ، اس کے علاوہ وزیر قانون کی سربراہی میں اجلاس آج ہوگا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے قانونی لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CCjp3H
0 comments: