
خواتین رپوٹرز جب دھرنے کی کوریج کے لیے جلسہ گاہ پہنچیں تو وہاں موجود کارکنان اور سیکورٹی نے انہیں جلسہ گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔ جے یو آئی ف کے سیکورٹی رضا کاروں نے کہا کہ خواتین جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہو سکتیں اور خواتین رپورٹرز دھرنے کی کوریج بھی نہیں کر سکتیں۔ نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر جب دھرنے کے شرکاء کے ساتھ پروگرام کرنے جلسہ گاہ پہنچیں تو انہیں جے یو آئی ایف کے کارکنان نے گھیر لیا۔
کارکنان کے ایک جم غفیر نے خاتون اینکر کا گھیراﺅ کیا اور انہیں جلسہ گاہ سے نکال دیا۔ سیکورٹی پر مامور رضا کاروں نے کہا کہ وہ خواتین رپوٹرز کو پنڈال میں داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PDkbp8
0 comments: