
گلگت بلتستان کا بہتر واں یوم آزادی آج منایا جارہا ہے، پاک فوج کی جانب سے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
گلگت بلتستان کے بہتر ویں یوم آزادی کی تقریب آرمی ہیلی پیڈ پر منعقد ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنر راجا جلال حسین اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور فورس کمانڈر ایف سی این اے بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔مسلح افواج کے دستوں میں مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔
تقریب میں فلائی پاسٹ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اعلیٰ سول وعسکری حکام، جنگ آزادی کے غازیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36mCV1T
0 comments: