Friday, November 1, 2019

پاکستان کا دوسرا ہوم ٹاؤن بہت بُری طرح سے ناراض، حقیقت سامنے آتے ہی کرکٹ کے میدان میں طوفان برپا

پاکستان کرکٹ بورڈ
پاکستان گذشتہ سال سے ہوم سیریز اور پاکستان سپر لیگ کے زیادہ تر میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلتا رہا ہے۔ ایسے وقت میں جبکہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے۔ گذشتہ دس سال سے پاکستان کی ہوم سیریز کی میزبانی کرنے والا امارات کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہوگیا ہے۔

امارات کرکٹ بورڈ نے ابوظہبی میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت نہ دینے پر پی سی بی سے بھرپور انداز میں احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ کھلاڑیوں کی این او سی واپس لینے کا فیصلہ پی سی بی نے وزیر اعظم اور بورڈ کے سرپرست اعلی عمران خان کی مداخلت پر کیا گیا ہے۔

ٹی ٹین کے حوالے سے ہماری پوزیشن واضح ہے اس حساس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کرسکتے۔ویب سائٹ کے مطابق ای سی بی کے وائس چیئرمین خالد الزرونی نے پی سی بی چیئرمین احسان مانی کو گذشتہ ہفتے خط لکھاہے۔ خط کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے براہ راست مفادات وابستہ ہیں۔ پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے فون پر امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین کو مشورہ دیا کہ وہ اس سلسلے میں اماراتی وزیرشیخ نیہان مبارک النہیان سے براہ راست رابطہ کریں تاکہ مسئلہ حل ہوسکے۔

ای سی بی کا خیال ہے کہ ایسا کرنے سے یہ آپشن سامنے آسکتا ہے کہ حکومت پاکستان کرکٹ میں مداخلت کررہی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق خالد الزرونی نے تاخیر سے کھلاڑیوں کی این او سی سے دستبردار ہونے کے باعث ابوظہبی کرکٹ حکام کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ابوظہبی اسپورٹس کونسل، ابوظہبی کرکٹ اور ابوظہبی ٹورزم بھی شراکت دار ہے۔ حکومت اس لیگ کو براہ راست سپورٹ کررہی ہے۔یہ ہمارا ہوم ایونٹ ہے۔اس لیگ کے ذریعے امارات میں کرکٹ کو فروغ دیا جارہا ہے۔خط کے مطابق چوں کہ یہ ٹورنامنٹ ہماری ڈومیسٹک پراڈکٹ ہے اس لئے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور امارات بورڈ کے مفادات بھی اس سے وابستہ ہیں۔ پاکستان کھلاڑیوں کی عدم شرکت لیگ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

امارات کرکٹ بورڈ پاکستان کو اس کے انٹر نیشنل میچ اور لیگ کرانے کے لئے گراونڈ اور دیگر سہولتیں دیتا رہتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی کامیابی میں بھی ای سی بی کا کردار اہم ہے۔ لاہور قلندرز پہلی بار ٹی ٹین لیگ میں شرکت کررہی ہے۔ شاہد آفریدی،محمد حفیظ،عماد وسیم ،فہیم اشرف اور عمران نذیر جیسے پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔ جبکہ دیگر ٹیموں میں شعیب ملک،سہیل تنویر،محمد عامر اور محمد عرفان شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹی ٹین لیگ کے منتظمین کے اختلافات نئی بات نہیں ہے۔ گذشتہ دونوں سال بھی پی سی بی نے آخری لمحے کھلاڑیوں کو این اوسی جاری کی تھی۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JEpAs8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times