Tuesday, November 19, 2019

کسی کے کہنے پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی نہ ہی جنرل پاشا سے کبھی ملاقات ہوئی، علیم خان بھی میدان میں آگئے

علیم خان رہنما تحریک انصاف
پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ میں نے کسی کے کہنے پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب خود میرے گھر آئے تھے۔ جنرل پاشا سے نہ کبھی ملاقات ہوئی نہ ان کا کوئی پیغام ملا۔ 10 سال تک شریف برادران کا مقابلہ کیا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ جب تک بزدار صاحب کو عمران خان کی حمایت حاصل ہے، ان کو ہماری بھی حمایت حاصل ہے۔ زرادی صاحب بیمار ہیں اور وہ بیرون ملک جانا چاہیں تو انھیں اجازت دیدینی چاہیے۔

یادرہے کہ پرویزالٰہی نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اس ضمن میں بات کی تھی ۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KzBrrO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times