
ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا کہ ہر ٹیم میں دو وکٹ کیپر کھیلتے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر رنز سکور کرنے والا بھی ٹیم کا حصہ ہوتا ہے لیکن آج بھی اپنے آپ پر بھروسہ ہے اور ہمیشہ ہی کوشش یہ رہی ہے کہ ٹیم کیلئے کھیلوں لیکن میرے ساتھ 6,7 سال سے امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔
کامران اکمل نے مزید کہا کہ مصباح الحق سے سلیکشن کے حوالے سے گفتگو یا رابطہ نہیں ہوا، ضروری نہیں کہ سلیکشن کی کال آئے تو تیاری کی جائے کیونکہ پروفیشنل کرکٹر کے طور پر ہر وقت تیار رہنا لازمی ہوتا ہے لیکن ایسا کوئی پلاسٹک سرجری کا ماہر نہیں ملا جو میری پہچان بدل دے۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں موقع پرفارمنس کی بنیاد پر ملتا ہے لیکن پی ایس ایل یا ٹی 20 کی پرفارمنس پر کھلاڑی قومی ٹیم میں آجاتے ہیں جبکہ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ کرکٹر ٹی 20 فارمیٹ سے نہیں بلکہ چار روزہ کرکٹ سے میچور کھلاڑی بنتا ہے جبکہ ہمارے بیچ کے لڑکے اس لئے ابھی تک کھیل گئے کیونکہ وہ تیار ہوکر سامنے آئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CXaQkg
0 comments: