Tuesday, November 19, 2019

پاکستان کا معاشی بحران ختم، دوست ملک کااربوں ڈالرز کا پیکج۔۔۔ جانئے اس خبر میں

دوست ملک کااربوں ڈالرز کا پیکج
چین نے پاکستان کیلئے 23 ارب ڈالرز کے پیکج کی منظوری دے دی، 10 ارب ڈالرز تیل و گیس کے شعبہ کیلئے، 9 ارب ڈالرز ایم ایل 1 منصوبے کیلئے جبکہ 4 ارب ڈالرز مقامی پیداوار میں اضافے کیلئے دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چین نے پاکستان کیلئے 23 ارب ڈالرز کے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

چین کی جانب سے فراہم کیے جانے والے 23 ارب ڈالرز مختلف منصوبوں کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔ 23 ارب ڈالرز کے پیکج میں 10 ارب ڈالرز کا حصہ تیل و گیس کے شعبہ کیلئے رکھا گیا ہے۔ جبکہ 9 ارب ڈالرز سی پیک کے سب سے اہم منصوبے ایم ایل 1 کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 4 ارب ڈالرز مقامی پیداوار میں اضافے سے اسٹیل کے سیکٹر کیلئے رکھے گئے ہیں۔

سی پیک منصوبے کے آغاز کے بعد سے چین کی جانب سے پاکستان کیلئے اعلان کیا گیا یہ سب سے بڑا اقتصادی پیکج ہے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کے بعد چین نے بھی اس شعبہ میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ سی پیک کا سب سے اہم حصہ ایم ایل 1 ریلوے لائن ٹریک منصوبہ بھی بالاخر شروع ہونے کو ہے اور چین نے اس منصوبے کیلئے 9 ارب ڈالرز کی خطیر گرانٹ کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2s14NJj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times