
پاکستانی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کی جانب سے بھارتی ٹیکسی ڈرائیور کو کھانا کھلانے کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر کوئی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا اور اب ان کھلاڑیوں میں شامل یاسر شاہ نے اصل کہانی بھی بیان کر دی ہے جسے جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا۔
یاسر شاہ نے کہا کہ ”ہم ایک ریسٹورنٹ میں جا رہے تھے، اس لئے ہم نے ایک ٹیسی کو روکا۔ میں نے اسے بتایا کہ ہمیں یہاں ریسٹورنٹس کے بارے میں معلومات نہیں ہیں لہٰذا ہمیں کسی پاکستانی یا بھارتی ریسٹورنٹ میں لے جاﺅ۔ اس نے ہمیں پہچان لیا اور ایک بھارتی ریسٹورنٹ میں لے گیا اور ہم سے کرایہ وصول کرنے سے انکار کردیا۔ ہم نے اسے کرایہ دینے کی بہت کوشش کی مگر وہ نہیں مانا جس کے بعد ہم نے اسے کھانے کی دعوت دی جو اس نے قبول کر لی۔ وہ ہمارے ساتھ بیٹھا اور بہت خوش نظر آ رہا تھا جبکہ اس دوران ہم نے بہت سی خوش گپیاں بھی لگائیں۔“
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35IZDAl
0 comments: