
اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر اپنی اور میجر جنرل آصف غفور کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں دونوں نہایت خوش ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں۔ ہمایوں سعید نے تصویر کے ساتھ پیغام لکھا ” ترجمان پاک فوج سے ملاقات کرکے ہمیشہ بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔ آصف غفور بہت عاجز اورپر جوش انسان ہیں جو میڈیا ممبران کا احترام اور ان کی عزت کرتے ہیں۔ خدا ترجمان پاک فوج کو صحت اور خوشیاں دے۔ اس کے ساتھ ہی ہمایوں سعید نے پاک فوج پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ”ہمارے پاس تم ہو“ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
Always a pleasure meeting @peaceforchange. Such a humble and down to earth person full of warmth, love and respect for members of the media. May Allah give him health and happiness @OfficialDGISPR #HumarayPaasTumHo pic.twitter.com/MitPzZttM7
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) November 25, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہمایوں سعید کی ٹوئٹ کے جواب میں کہا تمہارا شکریہ ہیرو ہمایوں سعید۔ انہوں نے ہمایوں سعید کے مقبول ڈرامے ”میرے پاس تم ہو“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ”میرے پاس تم ہو“ سے ”ہمارے پاس تم ہو“ تک۔ قوم کی حمایت اورپاک فوج پر اس کا اعتماد ہمارا فخر ہے۔ مجھے معلوم ہے یہ جملہ آپ کے دل کے قریب ہے”آرام سے سوجائو ہم ہیں نا“۔
Thanks to you hero
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) November 25, 2019
@iamhumayunsaeed
میرے پاس تم ہو سے۔۔
ہمارے پاس(پاک فوج)تم ہو۔۔
Nation’s support & its confidence in Armed Forces is our pride.
I know you are touched by
“آرام سے سو جاؤ، ہم ہیں ناں”
that you watched with me.
Here is short clip,full linkhttps://t.co/rHTf9KXitp https://t.co/ZuoCf2il73 pic.twitter.com/MZm5VP38LB
اس کے ساتھ ہی ترجمان پاک فوج نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وطن کے لیے جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر ہمایوں سعید اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس مکالمے کو بڑا دلچسپ قرار دے کر سراہا جا رہا ہے اور یہ گفتگو سوشل میڈیا صارفین کے زیر بحث بھی آئی ہوئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33mq1yb
0 comments: