Tuesday, November 26, 2019

صبح سویرے وزیراعظم عمران کے ٹویٹ نے بھارتی فورسز کے اوسان خطا کردیئے، اسرائیلی فورسز کو بھی نہیں بخشا

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سو سے زائد دنوں سے محاصرہ کررکھا ہے۔ بھارت کشمیر میں آر ایس ایس کے فاشسٹ نظریات مسلط کرنا چاہتاہے۔

وزیراعظم پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی ماڈل لائے جانے کی خبر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سو سے زائد دنوں سے محاصرہ کررکھا ہے اور وہاں کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 انہوں نے کہا طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفادات بچانے کیلئے چپ ہیں۔واضح رہے کہ نیویارک میں بھارتی قونصلیٹ کے ایک افسر نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادی بڑھانے کیلئے اسرائیل ماڈل لارہے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34zaQ6p

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times