Tuesday, November 26, 2019

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر وزیراعظم عمران میدان میں آگئے، اہم قدم اٹھا لیا

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اہم قدم اٹھالیا۔

عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو عدالتی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی ، وزیراعظم نے قانونی ٹیم کوآئینی جواب تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ 

ذرائع کے حوالے کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کئے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کوعدالتی فیصلے سے آگاہ کردیاگیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کوعدالتی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں اٹھائے گئے قانونی نکات سے آگاہ کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قانونی ٹیم کوآئینی جواب تیارکرنے کی ہدایت کردی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Dg6ghl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times