
و آئی سی کی پچاسویں سالگِرہ کا جشن۔ افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا۔ تقریب کا افتتاح گورنر جدہ مکہ خالد بن فیصل نے کیا۔ تقریب میں او آئی سی کے تمام ممبران اپنے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کی نمائندگی مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کر رہی ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے گولڈن جوبلی تقریب کے دوران اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیکرٹری جنرل او آئی سی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے او آئی سی کے رکن ملک سے مظلوم کشمیریوں کی آواز بننے پر زور دیا۔ کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے او آ ئی سی بھارت پر دباؤ بڑھائے۔
او آئی سی کے مستقل انسانی حقوق کمشن کے خصوصی اجلاس میں صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
سالگِرہ کی افتتاحی تقریب میں اسلامو فوبیا، کشمیر ، فلسطین اور بابری مسجد کے مسئلے پرپاکستان قرارداد پیش کرے گا۔
او آئی سی سالگرہ کی تقریب تین روز تک جاری رہے گی۔ جبکہ تقریب میں مختلف ملک کے کلچر اور ثقافت کے شو اور اسٹال بھی لگائے جائیں گئے۔ تنظیم کے لائحہ عمل میں اٹھارہ مختلف شعبوں اور ایک سو سات ترجیحی اہداف کا تعین کیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qL3EFp
0 comments: