Thursday, November 21, 2019

جے یو آئی(ف) کے نئے پلان کے ایجنڈے کیا ہیں؟ فردوس اعوان نے اصل حقیقت بتادی۔۔۔ حکومت ایک بار پھر تیار

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور جے یو آئی(ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جے یو آئی(ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان سے متعلق کہا ہے کہ مولانا صاحب نے پارلیمان کی ایک سیٹ کیلئے سیاسی رسوائی اٹھائی، ان کے نئے پلان سیاسی بدحواسی کے پلان ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ عہدوں کی پیشکش کا بیان ناکامی کے بعد خفت مٹانے کے سوا کچھ نہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وہ استعفیٰ لینے آئے تھے اور گزارا صرف تسلیوں پر کرنا پڑا، مولانا فضل الرحمان نے پارلیمان کی ایک سیٹ کیلئے سیاسی رسوائی اٹھائی، مولانا کے نئے پلان سیاسی بدحواسی کے پلان ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے آپ کو مسترد کردیا، عوام لشکر کشی اور انتشاری سیاست کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں حکومت کی جانب سے اہم عہدوں کی پیشکش کی گئیں جنہیں انہوں نے مسترد کردیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rhJvqg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times