Thursday, March 12, 2020

پاکستانی عوام تیاری پکڑ لے، پی آئی اے نے خصوصی شیڈول جاری کردیا

سعودی حکومت کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے 3 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے
سعودی حکومت کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے 3 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے، جن کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو واپس لایا جائے گا اور یہاں سے سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

پی آئی اے نے پاکستانیوں کی سعودی عرب روانگی اور واپسی کے لیے ہنگامی انتظام کر لیا ہے، سعودی حکومت کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے 3 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں پہلی پرواز اتوار کو اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ دوسری پرواز ہفتے کو کراچی سے مدینہ منورہ روانہ ہوگی، جب کہ تیسری پرواز ہفتے ہی کو کراچی سے جدہ روانہ ہوگی، سعودی عرب سے واپسی کے لیے مزید پروازیں بھی ترتیب دی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک سے سعودی عرب آنے والے افراد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ماسوائے ان افراد کے جو سعودی عرب کے شہری ہیں یا اقامتی ویزے کے حامل ہیں اور وہ شہری جو واپس اپنے ملک جانا چاہتے ہیں۔ کارگو پروازیں بھی سعودی عرب کے لیے آپریٹ کی جا سکتی ہیں اور میڈیکل ویزہ رکھنے والے یا نئے میڈیکل ویزے والے افراد سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں۔

سعودی حکومت کی ہدایات کے تحت وہ افراد جو سعودی شہری ہیں یا اقامہ ویزہ رکھتے ہیں وہ افراد 72 گھنٹوں کے اندر سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں اور یہ مدت اتوار 15 مارچ 2020 سہ پہر 3 بجے ختم ہو جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن اپنے مسافروں کو سعودی عرب لے جانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور سعودی عرب کا اقامتی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے معمول کی پروازوں کے علاوہ پاکستان کے مختلف شہروں سے اضافی پروازیں چلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2wQkghG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times