
اس موقع پر وزیراعظم عمران نے کہا کہ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں آتی ہے، ریاست کو کسی صورت کمزور نہیں پڑنے دیں گے، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، سب پر یکساں قانون کا اطلاق ہوگا، پاکستان کا استحکام اداروں سے وابستہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کے استحکام کے لیے کی جانے والی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے، تجارتی خسارے میں کمی اور برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے سکھ زائرین کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہیں، کرتار پور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہوگا اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ مولانا کے دھرنے کی اصل وجہ معیشت میں بہتری ہے، دھرنا اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، انہیں دھرنے کے لئے نہیں صرف مارچ کے لئے مشروط اجازت تھی۔
وزیراعظم عمران خان سے سینٹر ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کے دوران ملکی تازہ سیاسی صورت حال سمیت آئینی اور قانون امور پر تبادلہ خیال کیا اس دوران وزیراعظم نے ایک بار پھر ریاستی اداروں کا بھر پور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا استحکام اداروں کے ساتھ وابستہ ہے، ملک کے ادارے مزید مستحکم کریں گے. انہوں نے کہا کہ اے ٹی سی سے لے کر سپریم کورٹ تک ہر جگہ خود پیش ہوا، ریاست پہلے سیاست بعد میں آتی ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔
دریں اثنا بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا کا دھرنا اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، مشروط اجازت صرف مارچ کیلئے تھی دھرنے کے لئے نہیں، مولانا کے مارچ کے باعث کشمیر کاز منظر عام سے غائب ہوگیا. بابراعوان نے کرتار پور راہداری کی بروقت تکمیل پر وزیراعظم کو مبارکباد دی‘ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہوگا، دنیا بھر سے آنیوالے سکھ زائرین کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہیں۔
ملاقات میں معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی، عمران خان نے بتایا کہ معاشی استحکام کیلئے کی جانے والی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ان کا کہنا تھا کہ تجارتی خسارے میں کمی اور برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے، مزید اقدامات جاری ہیں، چند ماہ میں مزید بہتری آئے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36w9VVG
0 comments: