
اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں احتجاج کے دوران ایک گملہ یا پتہ نہیں ٹوٹا، اکرم درانی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کے بعد ہائی ویز پورے اضلاع اور ملک بند کردیں گے۔
رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے کہا کہ پوری اپوزیشن آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی ،آزادی مارچ کے بعد جیل بھرو تحریک شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے اتنے بڑے مجمع پر طاقت کے استعمال کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، ہمارا دھرنا عمران خان کیخلاف ہے کسی اور کے خلاف نہیں ،عمران خان نے کہا تھا 500 لوگ کہیں تو استعفیٰ دے دوں گا۔
رہبر کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ شہبازشریف اور بلاول بھٹو دونوں کی مجبوریاں تھیں جس وجہ سے وہ نہیں آئے، مریم نواز کی ضمانت کا آج فیصلہ ہے شہبازشریف نے وہاں جانا تھا۔ رہنما جے یو آئی (ف)اکرم درانی نے سیاست چھوڑنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر کردہ اثاثوں سے ایک مرلہ زیادہ زمین یا ایک روپیہ زیادہ لے آئیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rcUiSP
0 comments: