Monday, November 4, 2019

احسن اقبال نے مسلم لیگ نواز کا ایسا فیصلہ سنایا کہ پیپلز پارٹی اکیلے پڑ گئی۔۔۔ کیا ایک بار پھر اپوزیشن میں دراڑیں پڑگئیں؟ اہم خبر آگئی

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ کا مشاورتی اجلاس آج لاہور میں ہوا، اجلاس میں (ن) لیگی رہنماوں نے دھرنا اور دیگر سیاسی لائحہ عمل پر غور کیا۔ مسلم لیگ(ن) نے دھرنے کے حوالے سے اے پی سی میں جانے کا فیصلہ ہے،(ن) لیگی قیادت نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عمران خان کا استعفیٰ لینے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی، نوازشریف کے اصولوں کی روشنی میں آزادی مارچ کے مطالبات کی سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، اناڑی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

گروتھ مومینٹن کو کریش کر دیا گیا ہے، مہنگائی کے باعث عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے، بے روزگاری نے عوام کیلئے زندہ رہنا مشکل کر دیا ہے، کارخانے بند ہو گئے ہیں ، پارلیمنٹ کو تالے لگ چکے ہیں ایوان صدر آرڈینس فیکٹری بن چکا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PJIeCF

0 comments:

Popular Posts Khyber Times