
ایران کے سپریم لیڈر آيت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ جو لوگ امریکا کے ساتھ مذاکرات کو مسائل کا حل سمجھتے ہیں،انہیں حالات کا درست اداراک نہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ ایک سنگین غلط فہمی کا شکار ہیں اور امریکا سے مذاکراتی عمل کوئی بہتری نہیں لائے گا۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے خواہش مندوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان کی کاوشوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، امریکا اس حد تک جا چکا ہے جہاں مذاکرات بے فیض اور بے مقصد رہ جاتے ہیں، ایسی صورت حال میں مذاکرات وقت کا ضیاع ہوں گے۔
2015ء کے جوہری معاہدے سے امریکی انخلا کے بعد ایران اور امریکا میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے امریکا کی جانب سے ایران کو معاشی پابندیوں کا سامنا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JLruXK
0 comments: