
اسٹاک ایکسچینج میں چار سو پوائنٹ کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی سٹاک ایکسچینج میں ایک سال بعد 39ہزار کی سطح بحال ہوگئی۔100 انڈیکس 39ہزار100پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ اسٹاک ایکسچینج میں چار سو پوائنٹ کا اضافہ ہوا جس سے 100 انڈیکس 39ہزار100پر پہنچ گیا۔ 100 انڈیکس ایک سال بعد 39ہزارکی سطح پر پہنچ گیا۔ دن کا آغاز 38,706.27سے ہوا جو زبردست تیزی کے بعد 39,139.46تک پہنچا۔اس وقت 100 انڈیکس 39,050.99پر ٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہے گزشتہ کچھ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں انتہائی تیزی دیکھی گئی تھی تاہم گزشتہ تین چار روز رجحان مثبت نہیں رہا۔ تاہم اختتام ہفتہ پر زبردست تیزی سے سرمایہ کاروں کے حوصلے بڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33qxPil
0 comments: