Thursday, November 28, 2019

پاکستانی شاہین دوسرے ٹیسٹ میں کینگروز کے مد مقابل، آسٹریلیا کی 8 رنزپرپہلی وکٹ گرگئی

دوسرا ٹیسٹ میچ
دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے،آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گر گئی تھی تا ہم انہوں نے ایک وکٹ کے نقصان پر33 رنزبنائے۔

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گرگئی، قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں،امام الحق،محمد عباس اور موسیٰ خان ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ حارث سہیل،عمران خان سینئر اور نسیم شاہ کو ریسٹ دیتے ہوئے ٹیم سے باہر کردیا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ اس بار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے اور قوم کی امیدوں پر پورا اترینگے یاد ریے کہ پہلے ٹیسٹ میچ قومی ٹیم بُری طرح ہارچکی ہے اور کینگروز کو پاکستان پر برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2R3pLS3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times