
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، عمران خان نے عدلیہ کی بحالی کے لیے تحریک چلائی تھی اور وہ عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کردی اور قانون سازی کے لیے معاملہ پارلیمنٹ بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
عدالتی فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزرا اور سیاسی رہنماؤں نے مثبت ردعمل دیا اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کو ملک کے لیے اچھا قرار دیا تھا۔
وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی توسیع معاملہ ہمارا اندرونی مسئلہ تھا لیکن اُس کے شادیانے ہندوستان میں بج رہے تھے، سیکیورٹی اداروں نے کبھی ہم پر اپنی رائے مسلط نہیں کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XWSsS7
0 comments: