Thursday, November 28, 2019

اقوام متحدہ کے تحت فلسطینیوں سے آج کیا ہونے جا رہا ہے؟ عالمی دنیا سے بڑی خبرآگئی

اقوام متحدہ کے تحت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
اقوام متحدہ کے تحت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن آج منایا جارہا ہے،،اس دن کو منانے کا مقصد اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فلسطینیوں کے مسائل پر دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

اسرائیل کی بربریت اور وحشیانہ کاروائیوں کے خلاف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہر سال انتیس نومبر کو منایا جاتا ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1977میں یہ دن منانے کی منظوری دی تھی۔

اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد نہتے فلسطینیوں کو صیہونی ظلم وجبر برادشت کرتے باہتر سال بیت گئے لیکن عالمی برداری اور اسلامی ممالک کی بے حسی کے باعث فلسطینی عوام صیہونی مظالم کی چکی میں پس رہے ہیں۔

فلسطینیوں سے یکجہتی کا دن منانے کا مقصد اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فلسطینیوں کے مسائل پر دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے تاہم اس دن کی مناسبت سے جنرل اسمبلی سمیت دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں اسرائیلی مظالم کی مذمت اور مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جارہا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DsqS5S

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times