عدالت نے مزید وقت کی استدعا منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو آئندہ جمعرات تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔
واضح رہے کہ اٹھارہ نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور گلوکار ابرار الحق کا پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کے چیئرمین کے طور پر تقرر کا نوٹیفکیشن معطل کردیاتھا۔
اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت عالیہ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیئرمین پی آر سی ایس ڈاکٹر سعید الٰہی کی ابرار الحق کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی تھی اور دوران سماعت انہوں نے ابرار الحق کا پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کے چیئرمین کے طور پر تقرر کا نوٹیفکیشن معطل کردیاتھا۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر سعید الٰہی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں 2014 میں چیئرمین پی آر سی ایس تعینات کیا گیا تھا اور بعد ازاں 2017 میں ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تھی، تاہم صدر مملکت نے انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XV5Rds
0 comments: