Thursday, November 28, 2019

امریکی صدر ٹرمپ نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے، افغانی صدر سے خفیہ ملاقات کی تفصیلات آگئیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان سے مذاکرات کی بحالی کے لئے افغانستان کا خفیہ دورہ کیا ہے، امریکی صدر افغانستان میں ڈھائی گھنٹے موجود رہے اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان سے مذاکرات کی بحالی کیلئے افغانستان کا خفیہ دورہ کیاہے۔ امریکی صدرڈھائی گھنٹے تک افغان سرزمین پرموجود رہے اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں، طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ کیا واقعی طالبان مذاکرات چاہتے ہیں لیکن یہ ایک حقیقی ڈیل ہونی چاہئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ 28نومبر کو منائے جانیوالے تھینکس گونگ ڈے کے موقع پر کیا اور افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں سے بھی ملاقات کی۔ سکیورٹی کی وجوہات کی بناء پر ٹرمپ کے دورے کو انتہائی خفیہ رکھا گیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qLjwId

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times