Wednesday, November 27, 2019

پنجاب میں مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا پنجاب میں مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اوراراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے، اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ ترقی اور خوشحالی پنجاب کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرکے ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائیں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔تحریک انصاف کی حکومت نے ترقی کا سفر پسماندہ علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33xQl8Q

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times