
سندھ بھرمیں مزید ایک سو انتیس لوگوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی انتظامیہ مرض پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے شپرقائد میں ڈینگی مچھروں کے وارمسلسل جاری ہیں جن کا روزا نہ ہدف سینکڑوں لوگ ہیں جنھیں وہ ڈینگی بخارمیں مبتلا کرتے ہیں۔
انسداد ڈینگی سیل سندھ کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھرمیں مزید 129 افراد ڈینگی کا شکارہوئے، جن میں سے 120 افراد کا تعلق صرف کراچی سے ہے رواں ماہ کراچی میں 4801 افراد اور مجموعی طور پر سندھ میں 5389 افراد ڈینگی سے متاثرہوئے جبکہ رواں سال صوبے کے 14791 لوگ ڈینگی میں مبتلا ہوئے اوران میں سے 13783 افراد کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔
ڈٰینگی کے باعث 39 افراد اپنی جان کی بھی بازی ہارچکے ہیں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افرادکی تعداد 14791 ہوگئی،اور رواں سال 39 افراد ڈینگی مرض کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pWDXkL
0 comments: