Tuesday, November 19, 2019

پاکستان میں نئے آئی فونز لانچ کیے جا رہے ہیں حتمی قیمتیں کیا ہوگی؟ بڑی خبرسامنے آگئی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے نئے آئی فون 11، الیون پرو اور الیون پرو میکس آئندہ ہفتے پاکستان میں لانچ کیا جا رہا ہے اور اس کی پیشگی بکنگ آج ہی سے شروع ہو گئی ہے۔

ایپل نے پاکستان کیلئے اپنا منفرد کنٹری کوڈ ZP/A مقرر کیا ہے تاکہ پاکستان میں آئی فون کے صارفین اصل اور مستند سمارٹ فون پروڈکٹ کی پہچان کر سکیں آئی فون 11 کے تینوں ماڈلز میں اب تک کی تیز ترین چِپ کا حامل اے 13 بائیونک پراسیسر لگایا گیا ہے۔

آئی فون الیون کی سکرین 6.1 انچ ہے جبکہ پرو اور پرو میکس کی سکرین بالترتیب سپر ریٹینا 5.8 اور 6.5 انچ رکھی گئی ہے ان میں ایچ ڈی آر، ڈولبی ویژن، ایچ ڈی آر 10، 120 ہرٹز ٹچ سنسنگ، تھری ڈی ٹچ، وائیڈ کلر سپورٹ اور دیگر فیچرز پہلے کے مقابلے میں مزید بہتر کرکے شامل کئے ہیں آئی فون الیون پرو اور پرو میکس کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی پشت پر تین کیمرے لگائے گئے ہیں جن میں الٹرا وائڈ اینگل لینس بھی شامل گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے منظور شدہ اور بشمول تمام ٹیکس 64 جی بی سٹوریج کیساتھ آئی فون 11 کی قیمت ایک لاکھ 73 ہزار 499 روپے ہے اور 128 جی بی سٹوریج کیساتھ اس کی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 299 روپے ہے جبکہ 256 جی بی سٹوریج کیساتھ اس کی قیمت 2 لاکھ 999 روپے ہے۔

آئی فون 11 پرو کی قیمت 64 جی سٹوریج کیساتھ 2 لاکھ 29 ہزار 999 روپے ہے اور 256 جی بی سٹوریج کیساتھ 2 لاکھ 58 ہزار 499 روپے ہے جبکہ 512 جی بی سٹوریج یہ 2 لاکھ 96 ہزار 499 روپے میں دستیاب ہے۔

آئی فون 11 پرو میکس کی قیمت 64 جی بی سٹوریج کیساتھ 2 لاکھ 48 ہزار 499 روپے ہے اور 256 جی بی سٹوریج کیساتھ 2 لاکھ 76 ہزار 999 ہے جبکہ 512 جی بی سٹوریج والے آئی فون 11 پرو میکس کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار 499 روپے ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OrfVXy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times