Tuesday, November 19, 2019

نواز شریف کیلئے دعا اس لیے کی.. وزیر اعظم کی تنبیہ کے باوجود گورنر سندھ نے ایسی بات کہہ دی

گورنر سندھ عمران اسماعیل
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امیر کیلئے الگ اور غریب کیلئے الگ نظام نہیں ہوسکتا، ہم مرجائیں گے لیکن کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں۔

یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس میں فوڈ ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے قول پر عمل کرکے دکھایا، آج گورنر ہاؤس سندھ عوام کیلئے کھلا ہوا ہے.

انہوں نے کہا کہ عوام یہاں آتے ہیں، گھومتے پھرتے ہیں، تاریخی چیزیں دیکھتے ہیں، فوڈ بزنس پاکستان میں ترقی پا رہاہے ،میں بھی اچھے کھانے کا شوقین ہوں لیکن ہم بحیثیت قوم کھانا تقریبات میں بہت ضائع کرتے ہیں۔ ہم نے احساس لنگر کا انتظام کیا جو کچھ لوگوں کو یہ پسند نہ آیا، عمران خان نے ریاست مدینہ کی طرز پر لنگر خانوں کا آغاز کیا۔

نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ نواز شریف علاج کیلئے باہر چلے گئے ان کیلئے بہت دعا کی۔ نواز شریف کیلئے دعا اس لیے کی کہ وہ جلد آکر مقدمات کاسامنا کریں اور قوم کا لوٹا ہوا مال واپس دیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے، امیر کیلئے الگ اور غریب کیلئے الگ نظام نہیں ہوسکتا، ہم مر جائیں گے لیکن کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں، جو چور ہے وہ امیر ہے یا غریب قانون سب کیلئے ایک ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CY9oxU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times