
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران ٹرمپ نے خطے میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے وزیراعظم سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے متعلق پوچھا، عمران خان نے امریکی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا اور بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت سے مذاکرات ممکن ہی نہیں، بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان ہونے والی گفتگو میں امریکی صدر نے افغانستان سے غیرملکی مغویوں کی رہائی کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھئے:وزیراعظم اور امریکی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ، ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں مغویوں کی رہائی کے سلسلے میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، یہ بات انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QFT2SN
0 comments: