Thursday, November 21, 2019

عہدے کی پیشکش ہوئی لیکن ہم نے حقیر سمجھا، مولانا فضل الرحمان کے انکشاف نے سب کو چونکا دیا

مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ تمام عہدوں کی پیشکش ہوئی لیکن ہم نے انہیں حقیر سمجھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کی بندش ختم کرنے کا فیصلہ رہبر کمیٹی نے کیا، کارکنوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ایک ہفتے تک شاہراہیں بند رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ تحریک ملک کے بازاروں تک جائے گی، ہر ضلع میں مظاہرے شروع ہوں گے۔

تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ایک سال میں ملک کی معیشت تباہ ہو گئی، اگر ٹماٹر 300 روپے ملتا ہے تو کہتے ہیں کہ 17 روپے کلو ہے، یہ کیا جانیں ملک کا غریب کس کرب سے زندگی گزار رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3483nut

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times