Thursday, November 21, 2019

پاکستان کی مہنگی ترین سبزی نے عوام کا چین لوٹا مگر ایران سے آمد کے بعد ٹماٹر کی قیمت میں آگئی واضح کمی

کراچی کی سبزی منڈی میں ایرانی ٹماٹر کے مزید بارہ کنٹینرز پہنچ گئے ہیں
کراچی کی سبزی منڈی میں ایرانی ٹماٹر کے مزید بارہ کنٹینرز پہنچ گئے، ٹماٹروں کی آمد کے ساتھ قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

مہنگے داموں ٹماٹر خریدنے پر مجبور شہریوں نے اب سکھ کا سانس لیا، سبزی منڈیوں میں ایرانی ٹماٹر کی آمد سے قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، سبزی منڈی ہول سیل مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 80 روپے کمی سے 120 جبکہ درجہ دوئم ٹماٹر 110 روپے کمی کہ بعد 99 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

ریٹیل مارکیٹ میں ٹماٹر 200روپے کلو کی سطح پر آگیا، گزشتہ روز مختلف مارکیٹوں میں ٹماٹر 250 سے 300 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہا تھا جبکہ کئی مارکیٹوں میں قیمتیں کم تھیں۔

خیال رہے کہ ایران سے 15 ہزار 5 سو ٹن ٹماٹر پاکستان درآمد کیے جائیں گے، انتظامیہ نے درآمد کے لیے گزشتہ روز پرمٹ جاری کیا، 12 سو 76 ٹن ٹماٹر کی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے۔

دو روز قبل ایران کے ٹماٹر سے لدے 13 کنٹینر کراچی کی سبزی منڈی پہنچے جس کے بعد سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت میں سو روپے فی کلو کی نمایاں کمی ہوئی تھی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OayCzO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times