Tuesday, November 12, 2019

اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان اور ڈالر نے بھی خوشخبری سنادی۔۔۔ کاروباری افراد کو مل گیا سکھ کا سانس

ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دن کے آغاز میں ہی تین سو اناسی پوائنٹس کا اضافہ ہوگیاجس سے100 انڈیکس 37 ہزارکی حد عبور کرگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے تیسرے روز بھی تجارتی رجحان بہتری کی جانب گامزن ہے اور صورتحال گزشتہ روز سے بھی بہتر ہے۔دن کے آغاز پر 100 انڈیکس36765.56 تھا اوردن بارہ بجے تک 37,145.36پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تین سو پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیزی دیکھی گئی تھی جبکہ رواں ہفتے کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ میں 824پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا۔

دوسری جانب ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں بھی پانچ پیسے کی بہتری آئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پانچ پیسہ سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر ایک سو پچپن روپے چوالیس پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CD7WB1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times