
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دعویٰ کیا ہے کہ جسے مٹر چاہئیں وہ آکر ہم سے پانچ روپے فی کلو لے جائے۔ انہوں نے اجلاس میں کہا کہ میں خود سبزیاں بیچتا ہوں۔ خریدار ہم سے مٹر پانچ روپے فی کلو لے جاتے ہیں تاہم وہ مارکیٹ میں لے جا کر اسے…
غلام سرور خان نے پیشکش کی کہ جس نے مٹر لینے ہیں وہ ہم سے پانچ روپے فی کلو کے حساب سے لے جائے۔ غلام سرور کے اس بیان کی تصدیق معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی میڈیا بریفنگ میں بھی کی۔
یاد رہے کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے صحافی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سبزی منڈی میں ٹماٹر 17 روپے کلو دستیاب ہے، لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔
ملک بھرمیں دیگر اشیاء سمیت سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ، کراچی میں ٹماٹر 200 روپے سے لے کر 300 روپے کلوتک فروخت ہورہاہے، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی اتنی ہے نہیں، جتنا عوام جھوٹ بول رہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CF0JjT
0 comments: