Friday, November 8, 2019

نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ واہگہ بارڈر پر ظلم کی انتہا کر دی، ہندو انتہاپسندوں کی اصلیت سامنے آگئی

نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ واہگہ بارڈر پر ظلم کی انتہا کر دی
بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق 5 روزکے ویزے کے باوجود سدھو کو عین وقت پرا ٹاری پر روک لیا گیا جس کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کے استقبال کے لیے واہگہ پر موجود افراد واپس روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو بھارتی حکام نے نوجوت سدھو کو واہگہ سے جانے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن سدھو کے واہگہ پہنچنے پر بھارتی حکام نے انہیں روک لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ نوجوت سنگھ سدھو اب کرتارپور سے پاکستان آئیں گے۔

واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر پاکستان آنا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qySF1o

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times