
بھارتی حکومت نے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا، نوجوت سدھو کو 5روزہ ویزہ کے باوجود عین وقت پراٹاری روک لیاگیا جس پر نوجوت سنگھ سدھو کے استقبال کیلئے واہگہ پر موجود افراد واپس روانہ ہو گئے، بھارتی حکام نے سدھو کو کل واہگہ سے اجازت کی یقین دہانی کرائی تھی، نوجوت سدھو اب کرتارپور سے آئیں گے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک دیوجی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبہ کے عکاس کرتارپور راہداری کے فقید المثال منصوبہ کا آج افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، اداکار سنی دیول اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NvbrzF
0 comments: