Friday, November 8, 2019

فواد چوہدری نے بھارتی سپریم کورٹ سے متعلق ایسا تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ مودی سرکار تلملا اٹھی۔۔۔ اہم خبر آگئی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بابری مسجد پربھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ شرمناک ہے۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابری مسجد کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بابری مسجد پربھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ غیرقانونی اور غیر اخلاقی ہے۔


واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے زمین ہندوؤں کو دینے کا فیصلہ سنا دیاہے جبکہ مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کیلئے پانچ ایکڑ زمین فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے مندر کی تعمیر کیلئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی جاری کر دیاہے جو کہ تین ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Q1J3XO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times