
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دھرنے سے عقلمندی اور دانش مندی کیساتھ نمٹا ہے، سیاسی جماعتیں سیاسی طریقے باتیں منواتی ہیں، انشااللہ مولانا ایک دو روز میں مسئلے حل ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی آڑ میں کنٹینر سے استمال کی گئی زبان پاکستان کے مفاد میں نہیں، بھارت یہی چاہتا ہے ملک کے عسکری اداروں پر تنقید ہو، ہمسایہ ملک پاکستان کے ریاستی اداروں کو کمزور کرنا چاہتا ہے تاکہ کشمیر کا مسئلہ پس پشت چلا جائے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سیاسی طریقہ کار سے اپنا حق منواتی ہیں، محمود اچکزئی جیسے لوگوں کو ساتھ ملا کر انتشار جیسا ماحول نہیں بناتیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36J0e6m
0 comments: