
چودھری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں۔ دوصفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیاکہ نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔
عدالتی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے مریم نواز، نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی دو الگ درخواستیں جمع کرائیں۔ جبکہ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے دونوں درخواستوں پر تحریری جواب دائر کرنے کی مہلت مانگی۔
ملزم کے وکیل کی جانب سے کہاگیاکہ نوازشریف بیمار ہونے کی وجہ سے ذاتی حیثیت سے حاضری لگانے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے عدالت کو بتایاکہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے باعث سائلین کو مشکلات ہوتی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pMh0Rd
0 comments: