
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے دھرنے کا خندہ پیشانی سے سامناکیا، ہم نے ماضی کی حکومتوں کے برعکس گرفتاریاں اور تشدد نہیں کیا تاہم آج بھی سڑکوں کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک انسانی پہلوہوتا ہے اور ایک قانونی پہلوہوتا ہے، ہم نے دونوں پہلوؤں سے اس کیس کا جائزہ لیاہے اور عدالتوں نے انسانی اور قانونی تقاضوں کے تحت فیصلہ کیا ہے، عدالت نے انسانی بنیاد پر شریف خاندان کو انڈرٹیکنگ دی اور اس معاہدے پر دونوں بھائیوں نے دستخط کیے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا ہے ہماری عدلیہ آزاد ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XiPDL2
0 comments: