
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے ہمراہ ائیر ایمبولینس میں جاؤں گا، آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں لندن کیلئے روانہ ہوں گے، نوازشریف کی صحت کیلئے مجھے بیرون ملک بھی قیام کرنا پڑا تو کروں گا، قوم نوازشریف کی صحت کےلئے دعا کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز پاکستان میں ہی رہیں گی، سب نوازشریف کیلئے دعا کریں، مجھے بھی کمر کی تکلیف ہے ، لندن میں اپنا بھی میڈیکل چیک اپ کرواؤں گا۔
یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے4ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اپنے حکم نامے ای سی ایل سے نام نکالنے اور حکومت کی جانب سے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط سے متعلق 5 سوالات اٹھائے ہیں اور اس درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے جنوری 2020 کے تیسرے ہفتے میں سماعت مقرر کردی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2r0YjcG
0 comments: