Saturday, November 16, 2019

نوازشریف کے لندن روانہ ہونے کی تاریخ سامنے آگئی، مریم نواز کا اپنے والد کے ہمراہ جانے کا چانس روشن یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

سابق وزیراعظم نوازشریف
سابق وزیراعظم نوازشریف بہت جلد لندن روانہ ہوں گے، نواز شریف کے ساتھ شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی لندن جائیں گے، شہباز شریف نواز شریف کی مکمل صحت یابی تک لندن میں قیام کریں گے جبکہ مریم نواز پاکستان میں ہی رہیں گی۔

ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف منگل کو لندن روانہ ہوں گے، نوازشریف کو طویل ہوائی سفر کیلئے طبی طور پر 24 گھنٹے درکار ہیں۔ ڈاکٹرز ذرائع کے مطابق سفر کے دوران پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے اور دل کی تکلیف سے بچاﺅ کیلئے تیاری کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن لے جایا جائے گا، نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف اور ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی جائیں گے، شہباز شریف نوازشریف کی مکمل صحت یابی تک لندن میں قیام کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہبازشریف اپنی کمر کی تکلیف کا علاج بھی کرائیں گے جبکہ مریم نواز پاکستان میں ہی رہیں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qYX2Df

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times