Saturday, November 16, 2019

ٹماٹر اب جی بھر کر کھائیں، اہم خبر آتے ہی پاکستانی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی۔۔۔ ٹماٹر ملے گا اب نہایت سستا

ایران سے ٹماٹروں کی پہلی کھیپ تفتان بارڈر پر پہنچ گئی ہے
ایران سے ٹماٹروں کی پہلی کھیپ تفتان بارڈر پر پہنچ گئی ہے، ٹماٹروں کی کھیپ میں 12 کنٹینرز شامل ہیں۔

ٹماٹروں سے لوڈ کنٹینرز کسٹم ہاؤس میں کلیرنگ مراحل میں ہیں، کلیرنگ کے بعد ٹماٹروں کے کنٹینرز اندرون ملک روانہ کردئیے جائیں گے جبکہ ایران سے ٹماٹروں کے مزید کنٹینرز بھی آرہے ہیں۔ ایران سے ٹماٹروں کے کنٹینرز کے آنے سے ٹماٹر کی قلت پر قابو پایا جائے گا اور ملک بھر میں ٹماٹروں کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہو گی۔ ضلع چاغی کے سرحدی علاقوں میں ایرانی ٹماٹر 80 روپے سے لے کر 100روپے کلو تک فروخت ہورہے ہیں جبکہ لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر میں ٹماٹروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

مزید پڑھئے: ٹماٹر کی قیمتوں سے متعلق حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا، پڑوسی ملک سے درآمد کا پرمٹ جاری، کیا اب ٹماٹر انڈیا سے آئیں گے؟

گزشتہ دنوں حکومت نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ہمسائے ملک سے ٹماٹر امپورٹ پرمٹ جاری کیا۔

ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اورآل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل امپورٹرز،ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمدنے بتایا کہ حکومت نے 4500 میٹرک ٹن ٹماٹر درآمد کرنے کا پرمٹ جاری کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/340QsLa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times