
ڈیوڈ وارنر نے اس کے بعد انتہائی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 150 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ نسیم شاہ کی باﺅلنگ سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہیں مستقبل کا سپرسٹار قرار دیدیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”نسیم شاہ بہت ’سکیڈی‘ ہیں اور ان کا ایکشن بھی بہت زبردست ہے لیکن انہیں اپنے ڈیبیو سے زیادہ مشکل ٹیسٹ میچ نہیں ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ”گابا میں اتنی گرمی کے دوران باﺅلنگ کروانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ آپ ایسے کسی بھی فاسٹ باﺅلر سے پوچھ لیں جس نے یہاں باﺅلنگ کی ہو، وہ یہی کہے گا۔ نسیم شاہ نے پورا دن اپنی رفتار برقرار رکھی، یقینا کھیل کے آخری وقت میں وہ بوجھل ہوئے، لیکن انہوں نے اپنی قوت بحال کی، یقینا ان میں ایک سپرسٹار ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OvNxTS
0 comments: