Friday, November 22, 2019

نئے انکشاف نے ہلایا پی ٹی آئی کو، اسد عمر کو وزارت خزانہ سے کیوں ہاتھ دھونے پڑے؟ نئی وزرات ملتے ہی بھید کھل گیا

اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی و اسپیشل اینی شیئٹو بن گئے
اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی و اسپیشل اینی شیئٹو بنائے جانے پر ان کی نئی اور پرانی وزارت ایک بار پھر موضوع بن گئی ہے۔ اسی حوالے سے سینئر صحافی عامر متین نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔

صحافی نے بتایا ہےکہ اسد عمر کو وفاقی وزیر خزانہ کے منصب سے کیوں ہٹایاگیا؟ عامر متین کے مطابق اسد عمر کو چینی کی وجہ سے وزارت خزانہ سے ہاتھ دھونا پڑے،جہانگیر ترین کے رشتہ دار چینی پر سبسڈی چاہتے تھے لیکن اسد عمر نے انکار کردیا۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر متین نے کہا کہ ’’بہت اچھی بات ہے کہ اسد عمر واپس آئے ہیں، مگر ان کو نکالا کیوں گیا تھا شاید اس کی آپ کو پوری خبر نہیں ہے۔لڑائی دراصل چینی پر ہوئی تھی کہ جہانگیر ترین کے رشتہ دار تھے جو چینی پر سبسڈی چاہتے تھے جس پر اسد عمر نے کہا کہ وہ نہیں دیں گے اور انہوں نے مزاحمت کی لیکن انہیں کہا گیا کہ کردیں۔‘‘

اس موقع پر پروگرام میں سینئر صحافی مالک بھی موجود تھے انہوں نے عامر متین کی گفتگو میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کو ہٹائے جانے کی وجوہات میں چینی کے ساتھ کراچی الیکٹرک بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ اسد عمر پاکستان تحریک انصاف حکومت کے وفاقی وزیربرائے خزانہ تھے تاہم 18اپریل 2019 کو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XFwS4t

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times