Friday, November 22, 2019

افتخار درانی نے مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں کے کچے چھٹے کھول دیئے، حنیف عباسی ہوگئے پریشانی کا شکار

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور مسلم لیگ نواز کے رہنما حنیف عباسی
وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی دونوں کو کڑی تنقید کی ہے ان کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس والوں نے پارٹی اکاؤنٹس کو”بے نامی“پیسے کی ریل پیل کا وسیلہ بناچھوڑا۔رہزن کمیٹی کے دعووں کی صداقت جاننے کیلئے بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی دستاویزات جاری کردیں۔ فیصلے کے متن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ”تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کے مقدمے کی حقیقت کیا ہے اور رہزن کمیٹی کے دعووں میں کتنی صداقت ہے، حنیف عباسی کے کیس میں سپریم کورٹ کے جاری کردہ فیصلے کی روشنی میں خود دیکھ لیجئے۔ فیصلے کا متن حاضر ہے!

انہوں نے مزید کہا ”قومی خزانے پر نقب زنی کرکے جعلی اکاونٹس کا جال بننے والے بھلا پارٹی اکاونٹس کے ذریعے چوری کا پیسہ ٹھکانے لگانے کا موقع کیسے ضائع کرسکتے تھے۔

جعلی اکاونٹس کی طرح انہوں نے یہاں بھی قوم کومایوس نہیں کیا اور پارٹی اکاؤنٹس کو”بے نامی"پیسے کی ریل پیل کا وسیلہ بنا چھوڑا۔ تفصیلات پیش خدمت ہیں!

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OAzcWA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times