
امریکی فوج کے ایک بیان کے مطابق ایک ہیلی کاپٹرتباہ ہوا ہے جس میں موجود دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔امریکی فوج کی جانب سے طیارے کی تباہی کا مقام اور وجہ تفصیل سے نہیں بتائی گئی۔
امریکی فوج کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر کی تباہی کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات ہورہی ہیں تاہم بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ دشمن کے حملے میں تباہ نہیں ہوا۔امریکی فوج کے مطابق مرنے والے فوجیوں کے اہلخانہ کو بتانے کے بعد ہی ہلاک فوجیوں کی شناخت ظاہر کی جائے گی۔
دوسری جانب افغان طالبان کاکہنا ہے کہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹرانہوں نے تباہ کیا ہے،طالبان ترجمان کے مطابق واقعہ افغان صوبہ لوگ میں پیش آیا۔ ذبیح اللہ مجاہد کاکہنا تھا کہ یوایس چنکاک ہیلی کاپٹر کو گزشتہ رات نشانہ بنایاگیااور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا،ذبیح اللہ کے مطابق ہیلی کاپٹر صوبہ لوگر کے علاقہ پینگرم میں مار گرایاگیا۔
مزید پڑھیں:بہت بڑی خبر نے اسرائیل میں تہلکہ مچا دیا۔۔ وزیر اعظم نیتن یاہو پر فرد جرم عائد
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوپر رشوت اورفراڈ کے تین مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی ، تاجروں سے تحائف لینے کا الزام ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QN43BE
0 comments: