Tuesday, April 2, 2019

پاکستان اور سعودی عرب کا ''روڈ ٹو مکہ منصوبے'' پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق

پاکستان اور سعودی عرب کا ''روڈ ٹو مکہ منصوبے'' پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق
پاکستان اور سعودی عرب نے ''روڈ ٹو مکہ منصوبے '' پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سلسلے میں اتفاق رائے منگل کے روزاسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران ہوا۔سیکرٹری مذہبی امور محمد مشتاق احمد نے سال2019 ء کے حج انتظامات کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے کہاکہ عازمین حج کو مناسک حج اور سعودی قواعد و ضوابط کے بارے میں جامع تربیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو سعودی عرب لے جانے کیلئے پی آئی اے سعودی ائیر لائن اور ائیربلیو فلائیٹ آپریشن میں شریک ہوں گی۔

سعودی وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل امیگریشن میجر جنرل سلیمان الیحیی نے کی اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت حاجی ایسے سفر کریں گے جیسے وہ ملکی پرواز پر سفر کررہے ہیں اور جدہ ائیرپورٹ پر امیگریشن کا کوئی عمل نہیں ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uGLtyY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times