
وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن کے آزادی مارچ پر قوم کو اعتماد میں لینے کا امکان ہے وزیراعظم عمران خان نے کورکمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کرلیاہے۔
وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن کے آزادی مارچ پر قوم کو اعتماد میں لینے کا امکان ہے وزیراعظم نے کورکمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کرلیاہے۔ کور کمیٹی اجلاس میں قوم سے خطاب سے متعلق تجاویز بھی لی جائیں گی، اجلاس میں اپوزیشن سے مذاکرات سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کیلئے 48 گھنٹوں کی مہلت دے دی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایک دن آج کا اور اگلے دو دن، اس دوران وزیراعظم استعفیٰ دے دیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WAvfVf
0 comments: