
سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نوازشریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے،ٹوئٹر بیان میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ تمام کوششوں کے باوجود نوازشریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور ان کے علاج کے نتیجے میں مزید طبی مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ نوازشریف کو جان بچانے والی ادویات دی جارہی ہیں اور ان کی جان بچانے کیلئے انتہائی نگہداشت کی جارہی ہے، ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے ہنگامی نوعیت کے اقدامات درکار ہیں۔
Severe existent co-morbidities (IHD, ECVD, DM, HTN, CKD3) has added to the seriousness of the nature of critical illness, where a very delicate balance has to be maintained between coagulation & anti-coagulation to sustain fragile unstable health status.
— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) November 2, 2019
انہوں نے کہا کہ سٹیرائیڈز لگانے کے باوجود نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد پوری نہیں ہورہی، پلیٹ لیٹس کی تعداد اس سطح پر نہیں آرہی جہاں نوازشریف کی جان کو خطرہ نہ رہے، پلیٹ لیٹس کی مقدارمناسب سطح پرنہ ہونے سے ہارٹ اٹیک، سٹروک اوربلیڈنگ کاخطرہ موجود ہے۔ دوسری طرف میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا گیارہویں روز بھی مکمل میڈیکل چیک اپ کیا۔ خون کے تازہ نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں۔
میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 51 ہزار ہونے کی وجہ سے نواز شریف کی صحت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کے مطابق چونکہ نواز شریف کا شوگر لیول اوپر جا رہا تھا جس کی وجہ سے نواز شریف کو عارضہ قلب کی ادویات روکنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2N6g4QC
0 comments: