Friday, November 1, 2019

علی امین گنڈاپور نے مولانا صاحب کو چیلنج کردیا، پاکستان کی سیاست میں پہلی بار اہم تبدیلی رونما۔۔۔ جے یو آئی(ف) کی نظریں اپنے رہنما پر

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور
وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کے ایک بار پھر انتخابی میدان میں اترنے کا چیلنج دیدیا، علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مولانا تیار ہوں تو میں اپنی جیتی ہوئی نشست چھوڑتا ہوں اور مولانا کو چیلنج ہے وہ الیکشن جیت کر دکھائیں۔

وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کے حلقے میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا کے حلقے میں دگنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کروں گا،انہوں نے کہا کہ جوشخص اپنی نشست ہار گیا وہ کس منہ سے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے مولانا کو ایک بارپھر انتخابی میدان میں اترنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ مولانا تیار ہیں میں اپنی جیتی ہوئی نشست چھوڑتا ہوں، مولانا کو چیلنج ہے وہ الیکشن جیت کردکھائیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا چاہیں تو ہر پولنگ اسٹیشن میں کیمرے لگاکر انتخابات لڑلیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں پر تنقید کرنا بند کریں ہمت تو چیلنج قبول کریں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ سازی زندگی یاد رکھیں گے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NuqUyO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times